کراچی: موٹرسائیکل اور کار چوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

Published On 07 June,2021 04:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اے وی ایل سی نے کارروائیاں کرتے ہوئے موٹرسائیکل اور کار چوری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی۔

اے وی ایل سی پولیس نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 موٹر سائیکل لفٹرز کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں بر آمد کی گئیں۔ ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق ملزمان عادی جرائم پیشہ اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں پو لیس کو مطلوب ہیں، ملزمان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں،ملزمان موٹرسائیکلوں کے پارٹس تبدیل کردیتے تھے۔
 

Advertisement