کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ میں سائبر کرائم کیس میں ملزم کو تین سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی، بچوں کے غیر موزوں مواد شئیر کرنے پر سزا کا یہ پہلا کیس ہے۔
کیس کا فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ احترام الحق نے سنایا جس میں بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے رہائیشی علاوالدین کو گزشتہ سال ستمبر میں غیر موزوں مواد شئیر کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔
بچوں کا غیر موزوں مواد شئیر کرنے کا یہ پہلا کیس سامنے آیا جس پر سزا سنائی گئی ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کو تین سال قید اور 45 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔