کراچی: بلدیہ میں سابقہ بیوی پر تیراب پھیکنے والا ملزم گرفتار

Published On 22 August,2021 12:30 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے بلدیہ میں سابقہ بیوی پر تیراب پھیکنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی بلدیہ کے مطابق ملزم ذیشان کو موبائل ٹریکر کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے ایس پی کی سرابرہی میں پانچ رکنی پولیس ٹیم تشکیل دی تھی۔

ملزم ذیشان نے گزشتہ روز اپنی سابقہ بیوی رمشہ پر تیزاب پھینکا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی تھیں، ملزم کو مزید تفشیش کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
 

Advertisement