کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس چور اور ڈکیتوں کو لگام نا ڈال سکی،اتوار کے روز صدر میں میڈیشن مارکیٹ میں ملزمان چھ دکانوں سے بیس لاکھ روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔
کراچی میں چوروں اور ڈاکووں کا راج ہے، شہر میں پولیس چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو نہ پاسکی۔ اتوار کے روز صدر میڈیسن مارکیٹ کی 5 دکانوں اور ایک گودام میں 20 لاکھ روپے چوری کی واردات ہوئی۔
پیر کے روز مارکیٹ پہنچنے پر دکانداروں کو واردات کا علم ہوا، دکانداروں نے رسالہ پولیس کو اطلاع دے دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفیش کررہے ہیں نقب زنی کی واردات میں افغان گروہ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ایف بی ایریا انچولی بلاک بیس میں اندھیرے کا فائدہ ہوتے ہوئے موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحے کے روز پر گلی میں کھڑے لڑکوں سے موبائل فون چھینے اور فرار ہوگئے۔
متاثرہ شہریوں نے سمن آباد تھانے میں کارروائی کے لیئے درخواست دے دی ہے۔