لاہور: (دنیا نیوز) سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 66 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا، کار ڈرائیور نے 57 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی تھی۔
66 مرتبہ ای چلان والی گاڑی ٹریفک پولیس کے قبضہ میں بالآخر آ گئی، 07 مرتبہ اوورسپیڈنگ، 02 مرتبہ لین لائن کی خلاف ورزی کی، ڈرائیور کو 32 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کر کے گاڑی کو تھانہ سول لائنز میں بند کردیا گیا۔ واجبات جمع کروانے پر گاڑی حوالے کی جائے گی۔
20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیا گیا، سٹی ٹریفک پولیس کی 17 ٹیمیں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی کررہی ہیں، ٹریفک وارڈنز کو ڈیوائسز اور پرنٹر بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ ڈیوائسز کی مدد سے باآسانی ای چالان نادہندہ گاڑیوں کا پتہ کیا جا سکتا ہے، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کےخلاف ٹریفک پولیس اور سیف سٹی کی مشترکہ کارروائیاں جاری ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں۔