کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رواں سال کے صرف 8 ماہ میں شہریوں سے 4 ارب روپے مالیت کا سامان لوٹنے کا انکشاف ہوا ہے۔ شہر کی سڑکوں پر چلنا محال ہو گیا۔ سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے گئے۔
جنوری سے اگست تک 8 ماہ کراچی کے شہریوں پر بڑے بھاری گزرے۔ آٹھ ماہ میں کراچی والوں سے 4 ارب روپے کا سامان لوٹنے کا انکشاف سی پی ایل سی کے مطابق 355 شہری ڈکیتی اوردیگرواقعات میں قتل ہوئے۔ ڈکیتی مزاحمت اور مختلف واقعات میں 842 شہری زخمی ہوئے۔
تقریبا 35 ہزارموٹر سائیکلیں چھینی یا چوری ہوئیں۔ ایک ارب 11 کروڑ 28 لاکھ سے زائد کی 70 سی سی جبکہ اکتیس کروڑ 87 لاکھ سے زائد کی 125 سی سی موٹرسائیکلیں چھینی یا چوری ہوئیں۔ 8 ماہ میں 8 کروڑ 50 لاکھ سے زائد کے 825 رکشے چوری یا چھینے گئے۔ 1061شہری کار سے محروم ہوئے۔
اگست تک گھر کے باہر 16 ہزار 591 موبائل چھینے گئے، ایک بینک ڈکیتی جبکہ ایک لاکر چوری ہوا۔ لٹیرے بینک کی رقم خطیر رقم 20 کروڑ 50 لاکھ بھی لے اڑے۔ اغوا برائے تاوان کی 12 اور بھتے کی 20 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
سابق کمشنرکراچی کی والدہ کے گھر بھی ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی، شہر کے تمام ڈسٹرکٹس میں ہزاروں ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں ہوئیں۔