کوئٹہ کسٹمز کی نوکنڈی میں کارروائی،13کروڑ کا سمگل شدہ سامان برآمد

کوئٹہ کسٹمز کی نوکنڈی میں کارروائی،13کروڑ کا سمگل شدہ سامان برآمد

ذرائع کے مطابق ترجمان کسٹمز کی جانب سے بتایا گیا کہ کسٹمز کے عملے نے ایف سی کےساتھ ملکر نوکنڈی میں خفیہ اطلاع پر ایک گودام پر چھاپہ مارا ،جس دوران بڑی تعداد میں سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا گیا جو اندرون صوبہ سمگل کیاجاناتھا۔

پکڑے جانےوالے سامان میں کپڑا، ٹائرز، کمبل، الیکٹرانکس کاسامان اور موٹر آئل شامل ہے جس کی مالیت 13کروڑ روپے ہے۔