مقدمہ بازی کی رنجش پر 10 افراد کا شہری پر تشدد، بیٹے کو اغوا کر لیا

Published On 24 September,2021 10:25 am

راہوالی: (روزنامہ دنیا) مقدمہ بازی کی رنجش پر 10 افراد نے والد کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بیٹے کو اغوا کر لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعید شہزاد ساکن کھی کھیکے گھر میں موجود تھا کہ اکمل شاہ وغیرہ گھر داخل ہوگئے اور تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بیٹے علی حسن کو اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا ۔ دوسری جانب وزیرآباد کے گلہ موجدین کے رہائشی طاہر محمود کا 6 سالہ بیٹا عبد اللہ سکول سے چھٹی کے بعد والد کے انتظار میں کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل سوار نوجوان اسے پکڑ کر موٹر سائیکل پر بٹھانے لگا ، بچے کے شور پر اغوا کار فرار ہوگیا اور عبد اللہ بھاگ کر سکول کے اندرچلا گیا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے