کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں جوڑیا بازار کے تاجر سے دو نامعلوم ملزمان کی جانب سے ایک کروڑ روپے بھتہ طلب کرنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے جوڑیا بازار کے تاجر سے ایک کروڑ روپے بھتہ دینے کا مطالبہ، بھتے کی پرچی تاجر کو اس کی رہائشگاہ پی ایس ایچ ایز میں پہنچائی گئی، واقعے کا مقدمہ تاجر کی مدعیت میں فیروزآباد تھانہ میں درج کر لیا گیا۔
متن کے مطابق دو نامعلوم ملزمان گھر پر ڈرائیور کو لفافہ دے کر گئے، لفافے میں 2 نائن ایم ایم کی گولیاں اور ایک خط موجود تھا۔ پولیس کے مطابق خط میں تاجر سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے، واقعہ کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔