کمالیہ:(دنیا نیوز) نواحی علاقہ 725 میں ناکام عاشق نے نئی نویلی دلہن کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مارلی۔
کمالیہ پولیس کے مطابق نواحی علاقے میں محبت میں ناکامی پر جواں سالہ لڑکے نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر دیا ،24سالہ لڑکی کو مبینہ عاشق نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کو قتل کرنے کے بعد لڑکے نے خود کو بھی گولی مار لی،مقتولہ کی شادی 5روز قبل ہوئی تھی جسکا ملزم کو رنج تھا۔