پشاور:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بیٹے کی خواہش مند خاتون کے سر میں جعلی پیر نے کیل ٹھونک دی۔
متاثرہ خاتون کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد سر سے کیل نکال دی ۔
خاتون نے بتایا کہ ان کے پاس نرینہ اولاد نہیں تھی، وہ ایک پیر کے پاس گئی اور پیر نے کہا کہ سر میں کیل ٹھوکنے سے ان کی خواہش پوری ہو جائے گی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے سر سے کیل نکال کر انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔