کراچی: بھتہ خوری اور بلیک میلنگ، ایاز میمن موتی والا ساتھی سمیت گرفتار

Published On 04 April,2022 04:15 pm

کراچی:(شعیب بخاری سے) ڈیفنس میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے بعد صدر صرافہ بازار کے معروف سنار ایاز میمن موتی والا کو بھتہ خوری اور بلیک میلنگ کے الزام میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ایاز میمن موتی والا خود کو حساس ادارے کی اسپیشل ٹیم کا ممبر ظاہر کر کے بلڈرز کو بلیک میل کر کے بھتہ وصول کرتا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے نبی بخش کے علاقے میں بلڈر اور اسکے پارٹنر سے 1 کروڑ 40 لاکھ روپے بھتہ وصول کیا تھا جسکا مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہے۔

دوسری جانب زمان ٹاؤن پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث چھ رکنی گروہ کو گرفتار کر کے تین موٹر سائیکلیں، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی جبکہ زمان ٹاؤن پولیس موٹرسائیکل چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک موٹرسائیکل چور کو گرفتار کر لیا جبکہ ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
 

Advertisement