کراچی: شہری نے چور کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

Published On 08 April,2022 07:01 pm

کراچی:(نوید کمال سے) بفر زون میں شہری نے چوری کی واردات کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

کراچی کے علاقے بفرزون میں شہری نے موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑا، شہری نے موٹر سائیکل لفٹر کو پہلے چوری کرنے دی، پھر بھاگ کر پکڑ لیا، بہادر شہری اکیلا ہی موٹرسائیکل چور کی پٹائی کرتا رہا، موٹرسائیکل لفٹر کو پہلے گلی میں بار بار چکر لگاتے دیکھا گیا۔

مشتبہ شخص کو دیکھ کر شہری کار کے اندر بیٹھا رہا، چور چکر لگا کر آیا اور موٹرسائیکل پیدل لے جانے کی کوشش کی، موٹرسائیکل لے جاتے دیکھ کر شہری باہر نکلا اور بھاگ کر چور کو پکڑ لیا۔
 

Advertisement