کراچی: (دنیا نیوز) رینجرز اور پولیس کی صدر کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کے دوران دو سو سے زائد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلیے گئے۔
رینجرز ترجمان کے مطابق پولیس اور رینجرز نے صدر میں خفیہ معلومات پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان گرفتار کئے ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں سے اسلحہ ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔
ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزموں میں الطاف حسین ، شاہزیب اور مقصود نامی شامل ہے، ابتدائی تفتیش میں ملزموں نے 200 سے زاِئد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ، ملزمان کے جرائم کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔