چوری کے الزام میں دکاندار خواتین کو ہراساں کرتے رہے، وزیراعلیٰ کا نوٹس

Published On 28 May,2022 05:24 pm

ہارون آباد: (دنیا نیوز) بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد میں دکانداروں نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں ،چوری کے الزام میں دکاندار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔ دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد حمزہ شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لے لیا

ہارون آباد کے مین بازار میں چائے کی پتی کی چوری کےالزام میں دکانداروں نے خواتین پر تشدد کیا، دوپٹوں سے باندھ ننگے سر گھسیٹتے رہے، لیڈیز پولیس کی عدم موجودگی میں خواتین کو پیدل تھانے لے جایاگیا، تین خواتین کو مبینہ طور پر چائے کی پتی کا پیکٹ چوری کرنے کے الزام میں شہریوں نے اینٹی وومن ہراسمنٹ کی دھجیاں اڑا دیں۔

دُکاندار خواتین کو انہی کے دوپٹے سے باندھ کر بازار میں ننگے سر گھسیٹتے رہے، شہریوں نے اپنی عدالت لگا لی اور خواتین کو ہراساں کرتے رہے، خواتین کو دھمکانے اور ہراساں کرنے پر سماجی حلقوں بےتشویش کا اظہار کیا ہے،

پولیسں کا کہنا ہے کہ معاملے کو دیکھ رہے ہیں تفتیش کے بعد ہی مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement