کراچی میں سکول کے طلباء بھی ڈاکوؤں کے نشانے پرآگئے

Published On 29 May,2022 12:47 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے کورنگی میں اسکول کے طلبا کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں اسکول کے طلباء بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے، کورنگی نمبر 6 میں گزشتہ روز ہونے والی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، متعدد طلباء ایک مقام پر جمع تھے اچانک موٹر سائیکل سوار ملزمان نے لوٹ لیا۔

گلی سے گزرتے مسلح ملزمان، طلباء کو جمع دیکھ کر واپس آئے، ملزمان نے اسٹوڈنٹس سے موبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیا چھین لی، فرار ہوتے ملزمان ایک اسٹوڈنٹ کی موٹر سائیکل کی چابی بھی ساتھ لے گئے ،سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی۔
 

Advertisement