صادق آباد:(دنیا نیوز) سرکاری افسروں کو بلیک میل کرنے والے جعلی ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل لاہور نے صادق آباد میں کارروائی کی، گینگ کے دو ملزم بیرون ملک فرار ہو گئے، گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر گینگ کے سرگرم رکن توقیر احمد کو بھی دھر لیا گیا، ملزموں کے قبضے سے موبائل سمزبرآمد ہوئیں۔
ملزم واٹس ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے اعلیٰ حکومتی شخصیات کو فون کر کے بلیک میل کرتے تھے، ملزموں کے ساتھی خالد سولنگی اور چودھری وقاص دبئی سے نیٹ ورک آپریٹ کر رہے تھے، تحقیقات کے دوران جعلی موبائل سمز تیار کرنے والی فرنچائز کا بھی انکشاف ہوا ہے۔