کراچی: کورنگی صنعتی ایریا سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار

Published On 15 November,2022 02:16 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کورنگی صنعتی ایریا سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں سی ٹی ڈی نے حساس ادارے کے ہمراہ چھاپہ مارا، دوران کارروائی کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشتگرد رستم علی گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد کالعدم ایس آر اے کا ماسٹر مائنڈ ہے، دہشتگرد قتل، اقدام قتل، ریلوے ٹریکس پر دھماکوں میں ملوث ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف 8 مقدمات کراچی اور اندرون سندھ میں درج ہیں، رستم علی دیگر ساتھیوں کو اسلحہ بارود بھی فراہم کرتا تھا۔
 

Advertisement