کراچی: سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ ،خاتون سمیت 3 افراد زخمی

Published On 23 January,2023 01:23 pm

کراچی:(دنیانیوز) سٹی کورٹ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سٹی کورٹ میں ایک شخص کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خاتون اور پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی اور داماد پر فائرنگ کی ، پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔

فائرنگ سے متعدد افراد ذخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے