کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلستان جوہر میں پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیدار خالد رضا کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق 2 روز قبل پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے عہدیدار خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ مقتول کے بھائی سید تنویر احمد کی مدعیت میں گلستان جوہر تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ مقدمہ الزام نمبر 131/23 قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔