کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائی، ڈکیتی،غیرقانونی اسلحہ سپلائی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

Published On 01 March,2023 11:34 am

کراچی : (دنیا نیوز ) پاکستان رینجرزسندھ اور پولیس نے حسرت موہانی اورپاک کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے چوری ، ڈکیتی اورغیرقانونی اسلحہ سپلائی کرنےوالے4 ملزمان گرفتارکرلیے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ فداحسین،عاشرقریشی ، شاہی اسلام اورفاروق اسلام شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سےتین30 بورپسٹل، 2دو9 ایم ایم پسٹل،ایک 30 بورمشین گن برآمد کرلیے گئے ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سےایک کھلونا پسٹل،چوری شدہ موٹرسائیکل اورموبائل فونز بھی برآمد ہوا ہے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزمان کا یہ 8 سے10افرادپرمشتمل گروہ2020 سےوارداتوں میں ملوث ہے۔