کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، 2 افراد زخمی

Published On 01 March,2023 03:01 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا میں فائرنگ کے ایک واقعہ کے دوران 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جبکہ واقعہ میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔