کراچی : سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی ڈاکو گرفتار

Published On 01 March,2023 02:54 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار کئے جانے والے ڈاکو کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کا ایک ساتھی فرار ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔