احمد پور سیال: (دنیا نیوز) گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں ایک گھر سے 2 لاشیں برآمد ہو گئیں، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میرے والا کے نزدیک 2 افراد کا پراسرار قتل ہوا، پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ نواب الحسن اور 65 سالہ منظور کو گولیوں سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول نواب الحسن فوجی منظور کے گھر میں تھا، نواب الحسن اور فوجی منظور دونوں مردہ حالت میں ملے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو شبہ ہے کہ منظور نے نواب کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی ہے۔