کراچی: اورنگی ٹاؤن کے سکول میں طالبعلم کی فائرنگ سے طالبہ زخمی

Published On 01 March,2023 07:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے سکول میں فائرنگ سے طالبہ زخمی ہو گئی۔

سکول انتظامیہ کے مطابق فائرنگ سکول کے کلاس روم میں ہوئی، ساتھی طالب علم اسلحہ لایا تھا جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا، طالب علم کے گھر والوں نے بھی موبائل فون بند کر دیا، فائرنگ کرنے والے لڑکے کا نام فضل اللہ ہے۔

سکول انتظامیہ نے مزید بتایا ہے کہ بوائز شفٹ 4 بجے اور گرلز کی شفٹ ساڑھے 4 بجے ختم ہوئی تھی، لڑکا شفٹ ختم ہونے کے بعد سکول کے اندر ہی موجود رہا، جب لڑکی کلاس سے نکلنے لگی تو اسے گولی مار دی۔

واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی طالبہ کو سٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، گولی حادثاتی طور پر چلی یا جان بوجھ کر لڑکی کو ماری گئی اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔