کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں فلمی انداز میں ہونے والی سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آ گئی۔
گزشتہ رات بلڈر سے مبینہ طور پر 5 کروڑ 94 لاکھ کی رقم لوٹی گئی تھی جس کی ویڈیو میں بلڈر کو کار میں آتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان ایک کار اور موٹر سائیکل سے اوور ٹیک کرتے ہیں، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلڈر کی کار کے آگے کار لگا کر جانے کا راستہ بند کر دیتے ہیں ، ایک ملزم ڈرائیونگ سیٹ جبکہ دوسرا پچھلے دروازے سے باہر آتا ہے۔
فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کی کار کے اندر بیٹھے ملزم نے ڈرائیونگ سیٹ سنبھالی ہے اور دو موٹر سائیکل سواروں کو بھی پاس کھڑے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران پہلی کار میں موجود ملزم گاڑی لے کر سڑک پر چلا جاتا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔