لاڑکانہ : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مطلوب ملزم ہلاک

Published On 02 March,2023 03:28 am

لاڑکانہ : ( دنیا نیوز ) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔

لاڑکانہ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ملزم کی لاش تلاش ورثا کے لیے سرد خانے میں رکھوا دی ہے۔