خانیوال : خطرناک ڈاکو بلال عرف بالی 4 ساتھیوں سمیت گرفتار

Published On 11 March,2023 03:12 am

خانیوال : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل کبیر والا میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو بلال عرف بالی کو4 ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا۔

خانیوال پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے کے زیورات ، 2 لاکھ روپے نقدی اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement