کراچی: رینجرزاور پولیس کی کارروائی ، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 11 March,2023 09:00 am

کراچی : (دنیا نیوز) رینجرزاور پولیس نے سائٹ ٹاؤن میوہ شاہ قبرستان کےقریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرزاور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد حسین عرف ڈان گرفتار کرلیا ، ملزم سےمنشیات بھی برآمد کر لی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم 4سال سےچچا کےساتھ اورنگی اورسائٹ ٹاؤن میں منشیات فروخت کررہا ہے ، ملزم کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ۔
 

Advertisement