کراچی: (دنیا نیوز ) پاکستان کوسٹ گارڈزنے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی , منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں117ملین ڈالرہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران 1650 کلوگرام حشیش،69 کلوگرام آئس برآمد کی گئی ، منشیات2 گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی ۔
حکام کا کہنا ہے کہ گوادر کےقریب 2مشکوک گاڑیوں کورکنےکااشارہ کیا گیا، ملزمان نے گاڑیاں تیزرفتاری سےکچھ دور جا کر روکیں اور گاڑی سے اترکرفرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق خدشہ ہے کہ برآمد منشیات سمندرکے راستے بیرون ملک سمگل ہونا تھی، برآمد منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں117ملین ڈالرہے۔