کراچی : ( دنیا نیوز ) رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران صوبائی دارالحکومت کے علاقے اورنگی ٹاون سے منشیات فروشی اور اسلحے کے لین دین میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم کی شناخت شوکت عرف باجوہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے جوتوں کے گودام کی آڑ میں منشیات فروشی کا اڈہ بنایا ہوا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے منشیات فروشی کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔