کراچی : مبینہ پولیس مقابلہ، زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار

Published On 07 April,2023 03:22 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 16 بی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت انور، ہدایت اللہ، نعمان اور محسن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے دو پستول اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار ہو کر پہلے بھی جیل جا چکے ہیں۔