کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک

Published On 08 April,2023 03:52 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے کراچی بابا موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے جبکہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔