مردان : بھائیوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افراد جاں بحق

Published On 19 April,2023 02:29 pm

مردان: (دنیانیوز) مردان میں فائرنگ کاافسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائیوں کے درمیان جھگڑا دو افراد کی جان لے گیا ۔

پولیس کے مطابق واقعہ سرکاری اراضی پر شاول کھڑا کرنے معاملے پر پیش آیا ،جہاں  کے ایم ایم سی ہسپتال کےقریب دو بھائیوں کے درمیان زبانی تکرار اس قدر بڑھی کہ بات فائرنگ تک جاپہنچی ۔ 

فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث دونوں بھائیوں کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا ۔

پولیس کی جانب سے نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔