گھوٹکی : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

Published On 19 April,2023 08:33 am

کراچی : (دنیانیوز) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے تھانہ گیمبڑو کی حدود میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 10 سے زائد ڈاکوؤں نے رات کے اوقات میں پولیس چوکی پر فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے ، شہید اہلکاروں میں علی گوہر دایو اور اشوک کمار شامل ہیں ۔

 فائرنگ میں ایک اہلکار عزیز میرانی بھی زخمی ہوا ہے جسے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےجن کا تعاقب جاری ہے ۔