کراچی : رینجرز اور پولیس کی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، 2ملزمان گرفتار

Published On 20 April,2023 12:09 pm

کراچی: (دنیا نیوز ) پاکستان رینجرز (سندھ)اورپو لیس نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ملزمان ڈکیتی وراہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان سے چوری شدہ موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کاشف علی عرف ٹُنڈا،رحمان علی عرف مانےکے نام سے ہوئی ہے۔ 

ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق ملزمان نے ڈکیتی کی200سے زائدوارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے جن میں 20موٹرسائیکلیں،300موبائل فونز،5لاکھ سےزائد رقم شامل ہیں۔