مرید کے : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے میں معمولی بات پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہوئے۔
پولیس نے بتایا کہ ہسپتال لے جاتے ہوئے عنصر نامی ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کواٹر ( ٹی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔