احمد پور شرقیہ : ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Published On 02 May,2023 07:32 am

احمد پور شرقیہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے شہر احمد پور شرقیہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے پر درہ چاچڑاں کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے بس کو تحویل میں لے لیا ہے۔

Advertisement