خیر پور: مسلح افراد کی فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق، بچہ زخمی

Published On 12 May,2023 08:42 pm

خیرپور: (دنیا نیوز) نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

افسوسناک واقعہ خیرپور کوٹڈیجی شہر میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فائرنگ سے دونوں موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 ماہ کا بچہ زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کار میں سوار ہوکر فرار ہوگئے جبکہ پولیس کی نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔