کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا 6 سالہ بچہ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
کراچی پولیس کے مطابق اورنگزیب نامی 6 سالہ بچے کو جھگڑے کے دوران گولی لگی تھی جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم دوران علاج بچہ دم توڑ گیا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے اس میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔