اسلام آباد :(دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، ملک گیر کی جانیوالی کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) حکام کے مطابق ملک گیر کی جانیوالی آٹھ کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں ، ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کی 115 کلو منشیات برآمد کر لی گئی ۔
اے این ایف حکام کاکہنا ہے کہ منشیات کیخلاف کاروائیاں موٹر وے ،طورخم بارڈر،اٹک، کوئٹہ، خانیوال میں کی گئیں ۔
اے این ایف حکام کے مطابق گلگت، سیالکوٹ میں طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ، برآمد کی گئی منشیات میں چرس،افیون،ہیروئن، آئس شامل ہے۔
اے این ایف حکام کاکہنا ہے کہ ملزمان کے زیر استعمال گاڑیاں بھی قبضے میں لے کرانسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔