خانپور مہر: شوہر کے ظلم کا شکار خاتون نے خودکشی کرلی

Published On 13 July,2023 11:12 pm

خانپور مہر: (دنیا نیوز) شوہر کے ظلم سے تنگ آکر خاتون نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

افسوسناک واقعہ خانپور مہر کے گاؤں مٹر دڑو میں پیش آیا جہاں شوہر کے ظلم سے تنگ آکر شادی شدہ خاتون نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

متوفیہ ذکیہ کے والد محمد عظیم ملک نے کہا کہ ملزم شوہر نظام الدین کے ظلم سے تنگ آکر بیٹی نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کیا، ملزم شوہر بیٹی پر سیاہ کاری کا الزام لگاتا تھا۔