کراچی : (دنیانیوز) کراچی میں پاکستان رینجرزسندھ، کسٹم انٹیلی جنس اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سمگل شدہ غیر قانونی کپڑا قبضے میں لے لیا۔
ترجمان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ کارروائی آرام باغ میں سمگل شدہ کپڑے کے گوداموں پر کی گئی ہے۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی کے دوران 5 ٹرکوں،3 مزدا ٹرک پر مشتمل کئی ٹن غیرقانونی سمگل شدہ کپڑا قبضےمیں لیکر کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق برآمد شدہ سامان جاپان،یوکے،کوریا اورچین سےغیرقانونی طورپر سمگل کیاگیاتھا، کارروائی کےدوران4 ملزموں کو بھی حراست میں لیا گیا ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزمان کومزید قانونی کارروائی کےلیے پاکستان کسٹمز کی تحویل میں دےدیاگیاہے ۔