سندھ پولیس کا اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے صوبائی سطح پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ

Published On 02 October,2023 08:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس نے اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کے لیے صوبائی سطح پر بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا۔

آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کے زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ مفرور،اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے صوبائی سطح پر قرار واقعی کریک ڈاؤن کیا جائے۔

رفعت مختار راجہ نے کہا کہ سندھ رینج، زونز، ڈسٹرکٹس کی سطح پرمفروراوراشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں پر بھی فوکس رکھا جائے، مفرور و اشتہاری ملزمان کی فہرستوں کو اپ ڈیٹ کیا جائے، آئی جی سندھ نے مفرور،اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ بھی لیا۔

آئی جی سندھ پولیس نے کہا کہ صوبے بھر میں اور باالخصوص لاڑکانہ رینج میں مفرور اور اشتہاری ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جائے۔

رفعت مختار راجہ نے مزید کہا کہ یقینی کامیابی کے لیے انٹیلی جنس کلیکشن سسٹم کو مزید مضبوط کیا جائے، باقاعدہ نشاندہی کرتے ہوئے مفرور اور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔