کراچی: (دنیا نیوز) ماڈل کورٹ ایسٹ نے مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کر کے سسر کو قتل کرنے والے ملزم کو 20 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت نے ملزم عبدالہدی کو دو لاکھ روپے بطور ہرجانہ لواحقین کو دینے کا حکم بھی دیا، ملزم نے روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر سسر دیدار حسین کو قتل کر دیا تھا۔
ملزم کو کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے گرفتار کیا تھا، عدالت نے ملزم کے ساتھیوں ہادی بخش، ندیم اور عبدالواحد کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا۔
یاد رہے کہ ملزموں کے خلاف 2 نومبر 2021ء کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔