کراچی : (دنیانیوز) حکومت سندھ نے شاعر مشرق علامہ اقبال کےیوم پیدائش پر 9 نومبر کوصوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا جبکہ 13 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ہندوکمیونٹی کیلئے عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے ۔
حکومت سندھ کی جانب سے شاعر مشرق علامہ اقبال کےیوم پیدائش کےموقع پر 9نومبرکو عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے ، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق 9نومبر کو کراچی سمیت سندھ میں تمام سرکاری دفاترمیں چھٹی ہوگی۔
علاوہ ازیں حکومت سندھ نے دیوالی کے موقع پر 13نومبر بروز پیر ہندو کمیونٹی کے لیے تعطیل کا اعلان کیا ہے ، حکومت سندھ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔