کراچی: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے تمام محکموں میں ملازموں کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے چیف سیکرٹری ڈاکٹر فخرعالم کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں میں ملازموں کی بائیو میٹرک حاضری کو یقینی بنایاجائے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ بائیو میٹرک حاضری کے اقدامات کرکے سی ایم سیکرٹریٹ کو رپورٹ کی جائے۔