اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں راستے کے تنازعے پر جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، ہمسائے کی فائرنگ سے میاں بیوی دم توڑ گئے۔
فائرنگ سے دوہرے قتل کا واقعہ اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں پیش آیا، جہاں راستے کے تنازعے پر ہونے والی تکرار لڑائی میں بدل گئی، اس دوران ہمسائے نے ادندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 31 سالہ عاصم اور ردا نور جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچی بھی زخمی ہو گئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے لاشیں پولی کلینک ہسپتال پہنچا کر ضابطے کی کارروائی شروع کر دی، آئی جی اکبر ناصر خان نے دوہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کو ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔