فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے دوسرے سالانہ نہم اور دہم کے نتائج کا اعلان

Published On 04 December,2023 04:37 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے نہم اور دہم کے دوسرے سالانہ امتحانات 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔

جماعت نہم میں کامیابی کا تناسب 76.99 فیصد اور جماعت دہم میں 65.91 فیصد رہا، جماعت نہم میں مجموعی طور پر 69 ہزار 697 طلبہ نے حصہ لیا جن میں سے 52 ہزار 776 طلبہ کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 76.99 فیصد رہا۔

کلاس دہم میں مجموعی طور پر 13 ہزار 799 طلبہ نے حصہ لیا، کلاس دہم میں 8615 طلبہ کامیاب، مجموعی کامیابی کا تناسب 65.91 فیصد رہا۔