انتخابات: ن لیگ کو اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے 3 حلقوں کیلئے 21 درخواستیں موصول

Published On 30 November,2023 04:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی 3 قومی اسمبلی کی نشستوں کے لئے امیدواروں کے انٹرویو کئے گئے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کو اسلام آباد کی قومی اسمبلی کے تین حلقوں کے لئے 21 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے حلقوں میں این اے 46، این اے 47 اور این اے 48 شامل ہیں۔

حلقہ این اے 46 کے لئے 4 امیدواروں کی درخواستیں موصول ہوئیں، این اے 47 کے لئے مقابلہ سخت رہا، 12 امیدواروں نے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دیں، این اے 48 سے 5 امیدواروں نے ٹکٹوں کے لئے درخواستیں دیں۔

این اے 46 میں سید ذیشان شاہ، نور اعوان اور انجم عقیل کے درمیان ٹکٹ کے لئے مقابلہ ہے، این اے 47 سے ڈاکٹر طارق فضل چودھری، شیخ عنصر عزیز، ذیشان شاہ اور وقار احمد کے درمیان مقابلہ سخت ہوگا، این اے 48 سے چودھری رفعت جاوید امیدواروں میں شامل ہیں۔

انٹرویو کمیٹی تینوں حلقوں سے تین تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرکے درخواستیں مرکزی پارلیمانی بورڈ کو بھجوائے گی۔